نئی دہلی،30دسمبر(ایجنسی)وزیرخزانہ اورکانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم چاہتے ہیں کہ پارٹی کو عام انتخابات سے پہلے اپنا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار قرار دے دینا
چاہئے۔چدمبرم کا یہ بیان ایسے وقت آیا جب پارٹی کے اندر کانگریس نائب صدرراہل گاندھی کو وزیر اعظٹ کے عہدے کا امیدواراعلان کرنے کولیکر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔چدمبرم کے اس بیان سے پارٹی پی ایم امیدوار کا اعلان کرنے دباؤ بڑھنا طے مانا جارہا ہے۔